اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔کی رپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم گروہ جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار مختلف تخریبی اور دہشتگردانہ سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اور کئی دہشتگرانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم اور مختلف قسم کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
342/